Home highlight کینسر سے لڑنے والی اداکارہ لیلیٰ واسطی کی زندگی جرمن شخص نے کیسے بچائی؟

کینسر سے لڑنے والی اداکارہ لیلیٰ واسطی کی زندگی جرمن شخص نے کیسے بچائی؟

Share
Share

کراچی :خوبصورت اور باوقار اداکارہ لیلیٰ واسطی نے اپنی زندگی کے سب سے کڑے امتحان اور حیران کن موڑ سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ واسطی نے اپنی کینسر سے جنگ کی نہایت تکلیف دہ کہانی بتائی جس میں انھیں اللہ نے سرخرو کیا۔

لیلیٰ واسطی نے بتایا کہ جب میں کینسر جیسے جان لیوا مرض سے لڑ رہی تھیں تو اللہ کے بعد جس نے میری زندگی بچائی وہ جرمنی کا ایک ڈونر تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے ڈونر کا بلڈ سیمپل بالکل ڈی این اے کی طرح میچ ہونا لازمی ہے۔ میرے اہلِ خانہ اور دوستوں میں سے کسی کا میچ نہیں ہو رہا تھا۔

لیلیٰ واسطی نے مزید بتایا کہ ایسی صورت حال میں کسی ڈونر کی تلاش میں مریض کے برسوں بیت جاتے ہیں اور ڈونر ملنے تک بار بار کیمو تھراپی سے گزرنا پڑتا ہے۔

ادکارہ نے بتایا کہ میری زندگی میں یہ ناقابل یقین واقعہ رونما ہوا کہ بہن بھائیوں یا دوستوں میں سے تو نہیں لیکن غیر واقف کاروں میں 19 میچنگ ڈونرز سامنے آگئے۔

لیلیٰ واسطی نے کہا کہ انھی ڈونرز میں سے ایک جرمن شہری نے ان کی زندگی بچانے کے لیے اپنا بون میرو ڈونیٹ کیا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...