Home sticky post پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

Share
Share

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔
ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ عبوری لیڈرشپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں اْن ممالک کی طرف ہونی چاہئیں جنہوں نے اس تنازع کو شروع کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا تھا کہ کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ خطے میں امن کے لیے ایران سنجیدہ ہے، تاہم ملک کی خود مختاری اور وقار کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی جائے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...