Home sticky post انگریز سے آزادی کیسے حاصل کی تھی؟ ہمارے بچے جوان تیار ہیں، سلمان اکرم راجا

انگریز سے آزادی کیسے حاصل کی تھی؟ ہمارے بچے جوان تیار ہیں، سلمان اکرم راجا

Share
Share

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ انگریز سے آزادی کیسے حاصل کی تھی؟ ہم بالکل لانگ مارچ کر سکتے ہیں، ہمارے بچے جوان اس کے لیے تیار ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں دیگر پارٹی رہنماوٴں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر اپ نے بات کرنی ہے تو اصول پر بات ہوگی۔ وزیراعظم نے کہاکہ اچکزئی سے بات ہوگی وہ ضرور کریں مگر اصول پر بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ابھی سمجھ نہیں آئی کہ ہڑتال کتنی طاقتور ہوتی ہے۔ ہمارے بچے جوان تیار ہیں اس کے لیے۔ یہ نظام ہار چکا ہے، یہ اپنی ہار مان لے۔ ہر بات ممکن ہے۔ ہڑتال ، لانگ مارچ ، جو انگریز سے آزادی حاصل کی وہ کیسے کی تھی ؟۔ ہم بالکل لانگ مارچ کرسکتے ہیں۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اگلے چند ہفتے بہت اہم ہیں۔ یہ نظام عمران خان کی جیت کو مان لے۔ سیاست مکالمے کانام ہے ، ہمارے ملک میں سیاست کو کچھ اور بنادیا گیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں سیاست کے مروجہ اصول کے مطابق جو ہمیں ملنا چاہیی، وہ دیا جائے۔
پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ کراچی شہر امڈ آیا تھا، لوگ خود چل کر آئے جب کہ باغ جناح کو سیل کردیا گیاتھا۔ اْدھر کے پی کے میں سہیل آفریدی نکلے تو لوگوں کا سمندر نکلا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے سے زیادہ مقبول ہیں۔ انہوں نے تاریخی بہادری دکھائی ہے۔ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جس طرح بلوچستان میں اور اسلام آباد میں معصومین کا خون بہایا گیا اس پر کھیل تماشا نہیں ہونا چاہیے۔ جنید اکبر ہمارے بہت وفادار ساتھی ہیں ، وہ پارٹی کادل ہیں۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...