Home Uncategorized ‎بہتر نیند کے لئے ہفتے میں کتنی بار ورزش ضروری ہے ؟،ماہرین صحت نے بتایا

‎بہتر نیند کے لئے ہفتے میں کتنی بار ورزش ضروری ہے ؟،ماہرین صحت نے بتایا

Share
Share

نیویارک : ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں صرف دو بار ورزش کرنے سے نہ صرف مجموعی طور پر صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں ہونے والی متعدد تحقیقات میں وزرش کو امراض قلب، ذیابیطس، موٹاپے، جوڑوں کے درد، ہائی بلڈ پریشر سمیت دیگر بیماریوں اور مسائل کو کم کرنے کا سبب قرار دیا جا چکا ہے۔

تاہم اب تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ معمولی ورزش سے بے خوابی کے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق آئس لینڈ کے ماہرین نے 400 کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا ، ماہرین نے تمام افراد میں پائی جانے والی طبی پیچیدگیوں اور ان کی جانب سے کی جانے والی ورزش کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں میں 10 سال کے اندر ہونے والی تبدیلیوں اور طبی پیچیدگیوں کا جائزہ لیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ ہفتے میں دو بار ورزش کرنے والے افراد کی جہاں مجموعی صحت بہتر ہوئی، وہیں ان کی نیند میں بھی فرق آیا۔

ماہرین کے مطابق ہفتے میں دو بار ورزش کرنے سے بے خوابی کے مسائل میں 42 فیصد تک کمی آتی ہے ۔

نتائج کے مطابق ورزش کرنے والے افراد یومیہ رات کو 6 سے 9 گھنٹے تک پرسکون نیند کرنے کے اہل ہوجاتے ہیں جبکہ زیادہ ورزش کے مزید فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

تحقیق میں ورزش کی وضاحت نہیں کی گئی، تاہم ماہرین نے بتایا کہ جسمانی ورزش کے زیادہ فوائد ہوتے ہیں، جس میں دوڑنا بھی شامل ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیند نہ آنے کا مسئلہ دنیا کے کروڑوں افراد کو درپیش رہتا ہے، اندازے کے مطابق مجموعی طور دنیا کی 20 فیصد آبادی کو نیند کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور نیند نہ آنے کی کوئی ایک وجہ نہیں ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...