Home Uncategorized ادھوری نیند کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے،ماہرین صحت حل ڈھونڈلیا

ادھوری نیند کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے،ماہرین صحت حل ڈھونڈلیا

Share
Share

پورٹس ماؤتھ: ایک نئی تحقیق میں واضح کیا ہے کہ رات کو خراب نیند کے باوجود 20 منٹ کی ورزش دماغی توانائی کو بڑھا سکتی ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ معتدل یعنی دن بھر میں صرف بیس منٹ ورزش سے دماغی کارکردگی بہتر ہوسکتی ہے۔ ماہرین اس بات پر بھی حیران ہوئے کہ رات کو نیند کے باوجود ورزش کرنے سے دماغی کارکردگی بھی بہتر ہونے کے نتائج سامنے آئے۔

سائنس دانوں نے متعدد مطالعوں میں بتائی جانے والی اس بات کو واضح کیا کہ دنیا بھر میں 40 فی صد افراد مطلوبہ مقدار میں نیند حاصل نہیں کر پاتے، جو صحت مند طرز زندگی کی ایک بنیادی چز ہے۔

یونیورسٹی کے اسکول آف اسپورٹ، ہیلتھ اینڈ ایکسرسائز سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جو کوسٹیلو کے مطابق ورزش مناسب نیند نہ ملنے کے سبب دماغ کی کارکردگی کو پیش آنے والی کمی کو پورا کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی تحقیق سے ہم یہ بات جانتے ہیں کہ آکسیجن کی سطح کم ہونے کے باوجود ورزش ہماری دماغی کارکردگی کو بہتر کرتی ہے یا برقرار رکھتی ہے۔ لیکن یہ پہلی تحقیق ہے جو بتاتی ہے کہ ورزش مکمل اور جزوی طور پر نیند کے فقدان اور ان کیفیات کے ہائپوکسیا (دماغ میں آکسیجن کی کمی کا ہونا) کے ساتھ دماغی کارکردگی کو بہتر کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج اس خیال کو پختہ کرنے میں مدد دیتی ہے کہ حرکت جسم اور دماغ کے لیے دوا ہے۔

فزیولوجی اینڈ بیہیویئر نامی جرنل میں شائع ہونے والی یہ تحقیق دو تجربوں پر مشتمل ہیں اور ہر تجربے میں 12 افراد نے شرکت کی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...