Home Uncategorized ہمایوں سعید پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خواہشمند

ہمایوں سعید پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خواہشمند

Share
Share

لاہور: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش کی حمایت کردی۔

حال ہی میں اداکارہ ہمایوں سعید نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے متعلق سوال پر ہمایوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی سنیماؤں میں بھارتی فلمیں لگنی چاہئیں، میں کبھی اس کے خلاف نہیں رہا، بھارتی فلم انڈسٹری ایک ہفتے میں دو سے تین فلمیں ریلیز کرتی ہے جبکہ پاکستان میں فلمیں کم بن رہی ہیں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ صرف بالی ووڈ نہیں بلکہ ہالی ووڈ اور ترکش فلمیں بھی پاکستانی سنیماؤں میں لگنی چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سنیماؤں کا رخ کرتے رہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ایسا ہوتا ہے کہ ایک اچھی فلم ریلیز ہوتی ہے پھر اس کے پانچ یا چھ ماہ بعد دوسری فلم آتی ہے، اس طرح لوگوں کا سنیماؤں میں جانے کا تسلسل برقرار نہیں رہتا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...