Home sticky post 4 معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست ،بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، سیکیورٹی ذرائع

معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست ،بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، سیکیورٹی ذرائع

Share
Share

اسلام آباد :معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 30 ستمبر کو صبح 11 بج کر 36 منٹ پر ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ایک خودکش دھماکا ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد پانچ دہشتگردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے نہایت مستعدی سے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے پانچوں دہشتگردوں کو ہیڈکوارٹر کی دیوار کے باہر ہی جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ژوب کے مختلف علاقوں میں بھارت کی پشت پناہی سے کام کرنے والی پراکسی تنظیم "فتنہ الخوارج ” کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 60 سے زائد دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...