Home تازہ ترین شام میں سیکڑوں پاکستانی زائرین پھنس گئے

شام میں سیکڑوں پاکستانی زائرین پھنس گئے

Share
Share

دمشق:باغی ملیشیا حیات التحریر الشام کے شام پر قبضے کے باعث سیکڑوں پاکستانی زائرین شام میں پھنس گئے۔

شام میں تقریباً 250 پاکستانی زائرین پھنس گئے ہیں۔

کنٹری ہیڈ شام ونگز طارق سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ باغیوں نے ایئر پورٹ بند کر دیا ہے، ہماری آج لاہور کے لیے فلائٹ منسوخ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ11 دسمبر کی کراچی کے لیے فلائٹ بھی کینسل کر دی گئی ہے۔

زائرین کا کہنا ہے کہ شام ونگز کے تحت ایئر لائنز کا آج کا شیڈول واضح نہیں ہے، دمشق کے سیدہ زینب علاقے میں ہوائی فائرنگ سے زائرین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خیال رہے کہ شام کے باغیوں نے دمشق پر قبضہ اور صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

شامی باغیوں نے دمشق پر قبضے اور صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد سرکاری ٹی وی پر پہلا خطاب کیا جس میں آزاد شام کی خود مختاری اور سالمیت کی یقین دہانی کرائی۔

شامی باغیوں نے کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیا عہد شروع ہونے جارہا ہے، شام کی تمام سرکاری، غیر سرکاری املاک اور تنصیبات کا تحفظ کیا جائے گا اور جیلوں سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا جائیگا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...