Home Uncategorized چلی کے سمندر میں حیران کن طور پر سینکڑوں نئی آبی حیات دریافت

چلی کے سمندر میں حیران کن طور پر سینکڑوں نئی آبی حیات دریافت

Share
Share

سینٹیاگو: سائنس دانوں نے جنوبی امریکہ کے ملک چلی کے ساحل سے فاصلے پر موجود زیر سمندر پہاڑی میں آبی حیات کی سیکنڑوں انواع دریافت کر لیں۔

یہ انواع چلی اور ایسٹر آئی لینڈ کے درمیان سطح سمندر سے 3530 میٹر نیچے 2900 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے پہاڑی سلسلے سالاس وائے گومیز رج میں دریافت ہوئیں۔

شمڈ اوشیئن انسٹیٹیوٹ کے مطابق اس علاقے میں ڈیپ سی کورلز، گلاس اسپونجز، سی ارچنز، ایمفیبوڈز، اسکواٹ لوبسٹر اور دیگر ایسے جاندار پائے گئے جن کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

محقق ڈاکٹر جیویئر سیلینز کا کہنا تھا کہ اس مشن میں سائنس دان اپنی امیدوں سے آگے نکل گئے۔ اس بات کی ہمیشہ توقع کی جاتی ہے کہ دور دراز علاقے جو نظروں میں کم آئے ہوتےہیں وہاں جانداروں کی نئی انواع دریافت ہوں لیکن جس تعداد میں یہاں حیات دریافت ہوئی ہے یہ حیران کن ہے۔

سائنس دانوں کی ٹیم نے اس علاقے کی آبی حیات کا معائنہ کرنے کے لیے ریموٹ کنٹرول انڈر واٹر روبوٹ کا استعمال کیا اور سمندر کی نچلی سطح اور پہاڑیوں پر مبنی 52 ہزار 777 مربع کلو میٹر رقبے کا نقشہ تیار کیا۔

ڈاکٹر جیویئر سیلینز نے مزید کہا کہ یہ پنپتا اور صحت مند ماحول اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ نازکا-ڈیسونچریڈس اور ژواں فرنینڈز مرین پارکس مؤثر انداز میں نازک سمندری ماحولیات کی حفاظت کر رہے ہیں۔

نودریافت شدہ چار سمندری پہاڑیوں میں سب سے بلند پہاڑی سطح سے 3530 میٹر نیچے ہیں اور یہ پہلی بار مشاہدے میں آئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...