Home sticky post 4 ٹرانسجینڈر نہیں ہوں، مومنہ اقبال کا من گھڑت خبروں پرشدید ردعمل

ٹرانسجینڈر نہیں ہوں، مومنہ اقبال کا من گھڑت خبروں پرشدید ردعمل

Share
Share

لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی صنفی شناخت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں مومنہ نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کے اگست 2022 میں دیے گئے انٹرویو کے ایک کلپ کو ایڈٹ کرکے جعلی انداز میں پیش کی گئی جسے اب تک 45 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
مومنہ کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے بعد انہیں رپورٹرز کی کالز موصول ہونا شروع ہو گئیں اور وہ حیرت زدہ تھیں کہ لوگوں کو کیا جواب دیں کیونکہ کسی لڑکی سے اس کی صنفی شناخت پر سوال کرنا نہایت تکلیف دہ بات ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت بہت سے لوگ انہیں وضاحت دینے کا مشورہ دے رہے تھے لیکن وہ سوچتی رہیں کہ اس قسم کی بے بنیاد باتوں پر کیا ردعمل دیا جائے اس لئے انہوں نے کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر ان کے بارے میں کی جانے والی باتیں سچ ہوتیں تو وہ تسلیم کر لیتیں مگر جب ایسا کچھ ہے ہی نہیں تو جھوٹ پر وضاحت کیوں دیں؟
واضح رہے کہ مومنہ اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں جو اب تک کئی مقبول ڈراموں میں بطور مرکزی اداکارہ کام کر چکی ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...