Home Uncategorized شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ رابطے میں ہوں،مریم نفیس کا انکشاف

شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ رابطے میں ہوں،مریم نفیس کا انکشاف

Share
Share

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ اور اُن کی فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مریم نفیس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔

پوڈکاسٹ کے میزبان نے مریم نفیس سے سوال کیا کہ دو لوگوں کے رشتے میں ‘ریڈ فلیگ’ کیا ہوتا ہے؟، جس پر اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کو یہ لگتا ہے کہ کوئی ایسی بات ہے جو آپ اپنے شوہر یا بیوی کو نہیں بتا سکتے، مریم کی بات کو کاٹتے ہوئے میزبان نے پوچھا کہ کونسی بات؟ کسی سے ملنے کی بات؟

میزبان کے سوال پر مریم نفیس نے کہا کہ کوئی بھی بات ہوسکتی ہے لیکن ہاں اپنے سابق بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ سے ملاقات کرنے کی بات نہ ہو۔

اسی دوران مریم نفیس نے کہا کہ میری ابھی تک اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ بات چیت ہے جبکہ اس کی فیملی کے ساتھ تو میرے کافی قریبی تعلقات ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ دراصل! میرے سابق بوائے فرینڈ کی بہن میری بیسٹ فرینڈ ہے، اسی وجہ سے میرا اُن کی فیملی میں بھی آنا جانا ہے اور میرے شوہر کو اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے میری بیسٹ فرینڈ کے گھر جانے یا اُسے اپنے گھر بُلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

مریم نفیس نے مزید کہا کہ میں اپنی بیسٹ فرینڈ کی وجہ سے، اُس کے بھائی یعنی میرے سابق بوائے فرینڈ سے بھی رابطے میں ہوں، ہمارے درمیان دوستی نہیں ہے لیکن کوئی لڑائی بھی نہیں ہے، اگر کہیں ملاقات ہوتی ہے تو بات چیت ہوجاتی ہے۔

خیال رہے کہ مریم نفیس نے سال 2022 میں امان احمد نامی شخص سے شادی کی تھی، اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...