Home #ٹرینڈ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی،صدرٹرمپ اپنے دعویٰ پر ڈٹ گئے

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی،صدرٹرمپ اپنے دعویٰ پر ڈٹ گئے

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوٴس میں جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ میں نے کہا تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا، فریقین کے درمیان تجارت کے ذریعے تنازع ختم کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کر رہا ہے، پاکستان کے لوگ بہترین اور لیڈر عظیم ہیں، بھارت میں میرا دوست نریندر مودی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ جنوبی افریقہ کے بارے میں فکر مند ہیں، دیکھیں گے کیا ہم جنوبی افریقہ میں کچھ چیزوں پر مدد کر سکتے ہیں، صدر سیرل رامافوسا کا یقیناً کچھ حلقوں میں بہت احترام کیا جاتا ہے، کچھ میں کم۔
صدرٹرمپ کے لفظی وار کے بعد جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے جواب دیا کہ سوری میرے پاس آپ کو دینے کیلئے طیارہ نہیں ہے جس پر ہال میں قہقہے گونج اٹھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...