Home تازہ ترین تیس سالوں سے دنیا بھر میں دورے کررہا ہوں سب سے زیادہ محبت پاکستان میں ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک

تیس سالوں سے دنیا بھر میں دورے کررہا ہوں سب سے زیادہ محبت پاکستان میں ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک

Share
Share

کراچی:عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔

گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار ڈنر پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلبا اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنرہاﺅس آمد پر خیر مقد م کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مختصر لیکچر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اکتوبر میں دورہ کیا، گزشتہ تیس سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا اُن میں سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا اور آج اسی وجہ سے پھر آپ کے درمیان میں موجود ہوں۔

ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس میں دعوت افطار پر مدعو کرنے پر گورنر سندھ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خوشی ہے کہ شہرہ آفاق اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک تشریف لائے اور ہماری درخواست پر مظلوم مسلمانوں کیلیے دعا بھی کروائی۔

Share
Related Articles

یورپی یونین کا لبنان کی مسلح افواج کے لیے 100 ملین یورو اضافی امداد کا اعلان

برسلز: لبنانی ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش یورپی یونین نے...

عوام کی خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے، امیدوں پر پورا اتریں گے: آصفہ بھٹو زرداری

نگر میں جلسہ عام سے خطاب، نوجوانوں کے روشن مستقبل کا عزم...

جنگی اختیارات کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ برہم، ریپبلکن ارکان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

واشنگٹن: ایوانِ نمائندگان کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل امریکی صدر...

اسرائیل کے حوالے سے ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: دشمن ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایرانی...