Home sticky post 2 بانی پی ٹی آئی نے جس طرح جیل کاٹی ہے میں نے کبھی سوچا نہیں تھا،جاوید ہاشمی

بانی پی ٹی آئی نے جس طرح جیل کاٹی ہے میں نے کبھی سوچا نہیں تھا،جاوید ہاشمی

Share
Share

راولپنڈی:سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں نے بھی اڈیالہ جیل میں زندگی گزاری ہے لیکن جس طرح بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل کاٹی ہے میں نے کبھی سوچا نہیں تھا۔

راولپنڈی اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آزاد ہے اور وہ ہماری آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے، جو پابندیاں آج ہیں یہ بادشاہت کے زمانے میں ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال سب کے سامنے ہے اور سیاست ختم کرنے کی بھر پور کوشش ہو رہی ہے، جو لوگ آئین اور جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ جہاد کر رہے ہیں۔ اس ملک میں آئین، قانون اور سیاست کچھ تو بچے، عدلیہ کی آزادی تو چلی گئی ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو گارنٹی دی گئی تھی کہ 4 حلقے کھولیں گے پھر انتخابات ہوں گے اور میں نے اس وقت بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا آپ قوم سے دور چلے جائیں گے، میں نے اس وقت بھی بانی کو کہا تھا کہ اسمبلی پر چڑھائی کے حق میں نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو میری بات اب سمجھ آ رہی ہے اس لیے وہ کہہ رہے ہیں آخری سانس تک لڑوں گا، 9 مئی بانی نے نہیں کیا، اس پر انکوائری کمیشن کیوں نہیں بناتے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...