Home کھیل ‎آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا

‎آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا

Share
Share

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے فاتحین کا اعلان کر دیا۔

مردوں کی کیٹیگری میں متحدہ عرب امارات کے بیٹسمین محمد وسیم پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں، وہ یو اے ای کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

محمد وسیم نے اپریل میں اے سی سی پریمیئر کپ کے دوران مجموعی طور پر 269 رنز بنائے جس میں عمان کے خلاف فائنل میچ میں 56 گیندوں کی شاندار سنچری بھی شامل تھی۔

خواتین کی کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔

انکی قیادت میں ویسٹ انڈیز پاکستان کے دورے کے دوران میزبان ٹیم کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا۔

ہیلی میتھیوز نے پہلے اور تیسرے ون ڈے میں سنچریاں اسکور کیں جبکہ ایک میچ میں 44 رنز بنائے، پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انہوں نے مجموعی طور پر 205 رنز اسکور کیے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...