Home تازہ ترین آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی عالمی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی عالمی رینکنگ جاری کر دی

Share
Share

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے محدود فارمیٹ ٹی 20 پلیئرز کی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ٹی 20 رینکنگ میں بیٹنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی اور بھارت کے ابھیشک شرما کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔بھارت کے تلک ورما ایک درجہ ترقی پاکر دوسری سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئےہیں۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر ایک درجہ ترقی پاکر چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم 12 ویں اور محمد رضوان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 14 درجے ترقی پاکر کے 15 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔

انگلینڈ کے بین ڈکٹ بھی لمبی چھلانگ کے ساتھ 48 درجے ترقی پاکر کے بعد 16 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے راومن پاول 8 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بائولنگ کے شعبے میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید 2 درجہ ترقی پاکر د دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارت کے ورن چکرورتی کی تیسری پوزیشن برقرار ہے اور سری لنکا کے وانندو ہسارانگا ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 3 درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بائولر حارث رؤف اور عباس آفریدی کی ایک ایک درجہ ترقی ہوئی ہے، جو بالترتیب 19ویں اور 20ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹی 20 آل راؤنڈرز کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔آسٹریلیا کے مارکس پیٹر سٹوئنس دوسرے جبکہ انگلینڈ کے لیام سٹیفن لیونگ سٹون تیسرے نمبر پر ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

سیکیورٹی خدشات: آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای والد کی نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوں گے

سیکیورٹی وجوہات کے باعث اہم فیصلہ تہران: میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...