Home تازہ ترین آئی سی سی کی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی تنزلی

آئی سی سی کی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی تنزلی

Share
Share

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی بلے باز بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا 9 واں نمبر ہے۔

رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13 ویں اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن 8 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بالنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے اسپنر عقیل حسین کا پہلا نمبر ہے، رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی گیند باز ٹاپ 20 میں بھی شامل ہوسکا۔

آئی سی سی کی بولرز رینکنگ میں پاکستانی بولر حارث رؤف 26 ویں نمبر پر ہیں، ان کے علاوہ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 30ویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی 20 آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کا پہلا نمبر ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...