Home کھیل آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل ، آسٹریلیا چوتھی بار عالمی چیمپئن بن گیا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل ، آسٹریلیا چوتھی بار عالمی چیمپئن بن گیا

Share
Share

بینونی: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا دفاعی چیمپئن بھارت کو 79 رنز سے شکست دیکر چوتھی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔

254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 174 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی، اوپنر بلے باز آدرش سنگھ نے 47 رنز کی اننگر کھیلی، مشیر خان نے 22 ، مروگن ابھیشیک نے 42 اور نعمان تیواری نے 14 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے ہرجس سنگھ 55 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان ہیو ویبگن نے 48 اور ہیری ڈکسن نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اولیور پیک 46 رنز کے ساتھ ناقبل شکست رہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...