Home sticky post 5 آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کااعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کااعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

Share
Share

آئی سی سی نے ستمبر کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے اعلان کردہ ناموں پاکستان کی سدرہ امین، بھارت کی سمرتی مندھانا اور جنوبی افریقا کی تزمین برٹس شامل ہیں۔

مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں سیریز کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ سدرہ امین اور تزمین برٹس نے پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ادھر مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے دو بھارتی کھلاڑیوں سمیت ایک زمبابوین کھلاڑی کو نامزد کیا گیا ہے۔

بھارت کے ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر جبکہ زمبابوے کے برائن بینیٹ کو گزشتہ نو ٹی ٹوئنٹی میچز میں 55.22 کی اوسط سے 497 رنز بنانے پر نامزد کیا گیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...