Home کھیل آئی سی سی ورلڈ کپ،بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈ کپ،بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

نیویارک: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیویارک کے نیساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالے بڑے مقابلے سے قبل بارش شروع ہوگئی جس کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی، اعظم خان کی جگہ عماد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے ، پاور پلے میں اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ آج کےمیچ میں بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے، کوشش ہوگی آج کے میچ میں بڑا ہدف دیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عثمان خان، شاداب خان، فخرزمان ، افتخاراحمد، عماد وسیم ، محمد عامر، نسیم شاہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف آج ایکشن میں ہوں گے۔

بھارتی ٹیم کی کپتانی روہت شرما کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، ریشبھ پنٹ، سوریاکماریادیو، شیوام ڈوبے، ہارڈک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکثرپٹیل، جسپریت بمرا، محمدسراج اور ارشدیپ سنگھ بھارتی ٹیم میں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...