Home sticky post 3 آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پوزیشن میں بہتری

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پوزیشن میں بہتری

Share
Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ اور ٹی 20رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم پانچ درجے بہتری کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ محمد رضوان دو درجے ترقی سے19ویں پوزیشن پر آ گئے۔

ٹیسٹ کپتان شان مسعود 12 درجے بہتری کے بعد 45 ویں نمبر پر آ گئے، سعود شکیل چھ درجے تنزلی کے بعد گیارہویں اور عبداللہ شفیق دو درجے تنزلی کے بعد 53 ویں نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقا کے چار بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری آگئی۔

ٹیمبا باوما تین درجے ترقی پاکر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ ریان رکیلٹن 48 درجے ترقی پاکر 55 ویں جب کہ کائل ویرین چار درجے ترقی پا کر 24ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بھارت کے رشبھ پنت نے ٹیسٹ بلے بازوں میں ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ دوبارہ حاصل کرلی، وہ تین درجے آگے بڑھ کر 9 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بلے بازوں میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی اور ہیری بروک کی دوسری پوزیشن برقرارہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے اور بھارت کے یشوی جیسوال چوتھے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا، پیٹ کمنز اور کاگیسوربادا ایک ایک درجے ترقی کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پربراجمان ہیں، نعمان علی دو درجہ تنزلی کے بعد گیارہویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرارہے، بابراعظم ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے، ٹی 20 بولرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...