Home کھیل ‎آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلا دیش کے ہاتھوں سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست

‎آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلا دیش کے ہاتھوں سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست

Share
Share

ڈیلس: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے میچ میں بنگلا دیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا 47، دھاننجایا ڈسلوا 21 اور کریتھ اسالنکا 19 رنز کیساتھ نمایاں رہے، کوشل مینڈس 10، انجلیو میتھیوز 16، کامندو مینڈس 4 اور داسن شناکا 3 رنز بنا پائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور رشد حسین نے 3، 3، تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تنزید حسن اور سومیہ سرکار نے کیا لیکن دونوں اوپنرز 6 رنز پر پویلین لوٹ گئے، لٹن داس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ توحید ہری دوئے نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز سکور کئے۔

نجم الحسن شنٹو، کپتان شکیب الحسن، راشد حسین اور تسکین احمد جلد ہی پویلین لوٹ گئے تاہم محمود اللہ نے پریشر میں 16 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سری لنکا کے نوان تشارا نے 18رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ونندو ہسارنگا نے دو اور متھیشا اور دھننجایا ڈی سلوانے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔ریشاد حسین کو بہترین باوٴلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Share
Related Articles

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...