Home کھیل ‎آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، نمیبیا نے سپراوور میں عمان کو شکست دیدی

‎آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، نمیبیا نے سپراوور میں عمان کو شکست دیدی

Share
Share

برج ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہے ۔ تیسرے میچ میں نمیبیا نے سپراوور میں عمان کو شکست دیدی۔

عمان کی جانب سے دیئے گئے 110 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نے بھی مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز ہی سکور کیے جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہو گیا۔

نمیبیا کی جانب سے سپر اوور میں بیٹنگ کرنے آل راوٴنڈر ڈیوڈ ویزا اور کپتان گرہارڈ ایراسمس آئے، عمان کی جانب سے باوٴلنگ بلال خان نے کروائی۔ویزا نے پہلی گیند پر چوکا اور پھر دوسری پر چھکا لگایا، اس کے بعد تیسری گیند پر دو جبکہ چوتھی پر ایک رن لیا۔

پانچویں اور چھٹی گیند پر کپتان ایراسمس نے دو چوکے لگائے اور یوں 21 رنز بنے اور سپر اوور میں عمان کو جیت کے لیے 22 رنز کا ہدف ملا۔

عمان کی جانب سے بیٹنگ کے لیے عاقب الیاس اور نسیم خوشی آئے جب کہ نمیبیا کی طرف سے ڈیوڈ ویزا نے باوٴلنگ کروائی، نسیم خوشی 2 رنز بناکر آوٴٹ ہو گئے جس کے بعد ذیشان مقصود بیٹنگ کیلئے آئے۔

عاقب الیاس 7 اور ذیشان ایک رن بنا سکے اور یوں عمان سپر اوور میں 10 رنز ہی بنا سکا جبکہ میچ 11 رنز سے نمیبیا نے اپنے نام کر لیا۔

قبل ازیں گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول گراوٴنڈ میں مدمقابل تھیں جہاں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔عمان کے بیٹرز نمیبیا کے باوٴلرز کے سامنے لڑکھڑا گئے اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 109 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

عمان کو پہلے ہی اوور میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا، نمیبیا کے ٹرمپلن نے عمدہ باوٴلنگ کرتے ہوئے میچ کی پہلی گیند پر اوپننگ بیٹر کیشپ پرجاپتی اور دوسری گیند پر کپتان عاقب الیاس کو آؤٹ کر دیا۔

عمان کی جانب سے خالد کائل 34 رنز بناکر نمایاں رہے، ذیشان مقصود 22، آیان خان 15 اور شکیل احمد 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نمیبیا کے روبن ٹرمپلن نے 4، ڈیوڈ ویزے 3، گرہارڈ ایراسمس نے 2 اور برنارڈ شولز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کے اوپنر مائیکل وان لنجین بغیر کوئی رن سکور کیے ااوٴٹ ہو گئے، بعدازاں نکولاس ڈیون 24، جان فرائیلنک نے 45 رنز بنائے، کپتان گرہارڈ ایراسمس 13 رنز بنا سکے۔

بیٹر جے جے سمٹ نے 8 جبکہ زین گرین صفر پر آوٴٹ ہوئے، ٹیم کو جتوانے کے لیے ڈیوڈ ویزے 9 اور ملان کروگر ایک رن بنا کر وکٹ پر موجود رہے مگر میچ آخری گیند پر ٹائی ہو گیا۔

ادھر عمان کے پیسر بلال خان اور کپتان عاقب الیاس نے ایک، ایک، مہران خان نے 3 اور ایان خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے میچ میں امریکا نے کینیڈا اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...