Home کھیل ‎آئی سی سی ٹی ٹو20 ورلڈ کپ، افغانستان کی نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے اپ سیٹ شکست

‎آئی سی سی ٹی ٹو20 ورلڈ کپ، افغانستان کی نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے اپ سیٹ شکست

Share
Share

گیانا: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دے دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز بنائے۔

اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی شراکت قائم کی اس کے بعد زدران 44 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے، تیسرے نمبر پر آنے والے عظمت اللہ عمرزئی نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 13 بالز پر 23 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔

کپتان راشد خان 6، کریم جنت ایک رنز بنا پائے، محمد نبی اور گلبدین نائب بغیر کھاتہ کھولے آوٴٹ ہو گئے، اوپنر رحمان اللہ گرباز 56 بالز پر 80 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری ، ٹرینٹ بولٹ نے 2، 2 اور لوکی فریگسن نے ایک کھلاڑی کو ا?وٴٹ کیا۔

ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کیویز کو افغان باوٴلرز نے سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا، دوسری اننگز کی پہلی ہی بال پر اوپنر فن ایلن کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے، گلین فلپس 18 اور میٹ ہینری 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکا۔

کیویز کھلاڑی 160 کے جواب میں صرف 75 رنز ہی بنا پائے اور یوں نیوزی لینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں 84 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، افغانستان کی جانب سے راشد خان نے شاندار باوٴلنگ کرتے ہوئے 4، فضل حق فاروقی نے بھی 4 اور محمد نبی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...