Home تازہ ترین مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی، شیری رحمان

مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی، شیری رحمان

Share
Share

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی۔

گڑھی خدا بخش بھٹو میں بینظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بےنظیربھٹو نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھوک اور افلاس سے جنگ جاری ہے،تقسیم کی سیاست کا خاتمہ صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے، سیلاب سے سندھ میں بڑی تباہی ہوئی، بلاول بھٹو متاثرین کو گھر دے رہے ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ کسی کو مزاحمت کی سیاست کرنی ہے تو پیپلز پارٹی سے سیکھے، اگر انتشار سے بچنا ہے تو شرائط کے بغیر ٹیبل پر آئیں، بلاول بھٹو لانگ مارچ کےلیے نکلے تو ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا، ہم روتے نہیں، ورکرز کو چھوڑ کر نہیں بھاگتے۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...