Home sticky post 2 اگر کوئی یہ سمجھتا ہے آج اس کی حکومت ہے اور وہ کل بچ جائے گا تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا،سہیل آفریدی

اگر کوئی یہ سمجھتا ہے آج اس کی حکومت ہے اور وہ کل بچ جائے گا تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا،سہیل آفریدی

Share
Share

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف آ نے والے عدالتی فیصلے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ آج اس کی حکومت ہے اور وہ کل بچ جائے گا تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے آج میرے لیڈر کے خلاف ناانصافی پر مبنی فیصلہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ 26ویں ترمیم سے قبل بھی انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترمیم سے پہلے بھی ادارے اور جمہوری نظام مفلوج تھے اسی لیے بانی پی ٹی آئی بائیومیٹرک نظام کے ذریعے شفاف انتخابات کے حامی تھے، انہوں نے عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عدالتیں فیصلے تو کر رہی ہیں مگر انصاف نہیں مل رہا۔
بوگ
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف بوگس مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی جماعت ہی رہنا چاہیے اور کسی کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لوگوں کے خلاف غلط روایات قائم کی جا رہی ہیں، جو جمہوریت کے لیے خطرناک ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جدوجہد جمہوریت کی مضبوطی کی جنگ ہے اور اس جنگ کو ہر صورت جیتنا ہو گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...