Home highlight 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا۔ بینچ سپریم کورٹ کا ہو یا آئینی بینچ، دونوں کو آئین اور قانون کو ماننا ہوگا۔
اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لیے میڈیا سے ہی پوچھا جائے۔ ناشتے کے لیے امریکا ضرور جاوٴں گا۔ یہ تو والدہ کے دور سے چل رہا ہے۔ کچھ دوستوں سے بھی مل لوں گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے۔ نہ میں وزیر ہوں اور نہ ہی کوئی حکومتی عہدیدار اس لیے دورہ امریکا میں میرا کوئی آفیشل پروگرام نہیں ہے۔
26 ویں ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کے اسے پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا اور اگر کوئی ادارہ اسے ختم کرے گا تو نہ ہم مانیں گے اور نہ ہی کوئی اور مانے گا۔
صحافی کی جانب سے شہباز شریف کی حکومت کے 5 سال پورے کرنے سے متعلق سوال پر چیئرمین پی پی پی نے جواب دیا کہ ’ان شا اللہ‘ لیکن ہم وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں کوئی جج عہدے پر آئے تو دوسرے ججوں کو آسانیاں پیدا کرنی چاہییں نہ کہ مشکلات۔ بینچ سپریم کورٹ کا ہو یا آئینی بینچ، دونوں کو آئین اور قانون کو ماننا ہوگا۔
بلاول نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مضبوط اور دوٹوک ہے۔ ملک کے جوہری اثاثے اور میزائل ٹیکنالوجی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ اور شہید بے نظیر بھٹو کی امانت ہے۔
پیکا ایکٹ کی منظوری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس پر میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے مشاورت کرلی جاتی تو زیادہ بہتر تھا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ حکومت کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل اتفاق رائے پیدا کرے تو اس کے لیے آسانی ہوگی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...