Home Uncategorized اگر غزہ پر جارحیت جاری رہی تو کسی قسم کا جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوگا،حماس

اگر غزہ پر جارحیت جاری رہی تو کسی قسم کا جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوگا،حماس

Share
Share

بیروت: حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ پر جارحیت جاری رہی تو کسی قسم کا جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوگا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی فوج نے رفح پر کارروائی جاری رکھی تو پھر کوئی جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا۔

اسامہ حمدان نے یہ بیان بیروت میں پریس کانفرنس میں کیا، دوسری جانب حماس کا وفد جنگ بندی معاہدے کے لیے دوحہ سے قاہرہ پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تصدیق کر رہے ہیں کہ رفح میں اسرائیل کی فوج نے کارروائی کی ہے اور اگر یہ کارروائی جاری رہی تو یہ اسرائیلی فوج کے لیے تفریح نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ گیند نیتن یاہو کے کورٹ میں ہے، حماس نے جنگ بندی کے جس معاہدے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے وہ ہمارے لوگ اور مزاحمت کاروں کے مطالبات کا مکمل احاطہ نہیں کرتی۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ رفح کراسنگ مکمل طور پر مصر اور فلسطین کے درمیان گزرگاہ تھی اور رہے گی۔

دوسری جانب اسرائیل فورسز نے منگل کو رفح اور جنوبی غزہ کے درمیان بارڈر کراسنگ رفح پر قبضہ کر لیا ہے اور قحط سے دوچار غزہ تک امداد پہنچانے والا واحد راستہ بھی منقطع کردیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...