Home تازہ ترین نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی، چیئرمین واپڈا

نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی، چیئرمین واپڈا

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے کہا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنایا ہے، اگر نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔

میڈیا سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کا کہنا تھا کہ بھارت نے نیلم جہلم کے بجلی گھرکو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، پروجیکٹ کو ہی نہیں اس کی قریب آبادی کو بھی ٹارگیٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بھارت نے نصف شب سے صبح 7 بجے تک اس ہائیڈرو پراجیکٹ کونشانہ بنانے کی کوشش کی، ہماری افواج نے دشمن کی گولہ باری کا بھرپور استعداد کے ساتھ جواب دیا۔

Share
Related Articles

سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا،نئے پوپ کا انتخاب ہوگیا

ویٹی کن: ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں...

پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں...

بھارت نے پاکستان میں ڈرون کیوں بھیجے؟

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 سے زائد...

بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی خبر ’فیک نیوز‘ ہے،سیکیورٹی ذرائع

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر، پٹھان کوٹ، راجستھان...