Home Uncategorized عالمی عدالت انصاف کا حکم نظر انداز، چوبیس گھنٹوں میں مزید 92 فلسطینی شہید

عالمی عدالت انصاف کا حکم نظر انداز، چوبیس گھنٹوں میں مزید 92 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: عالمی عدالت انصاف کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کی غزہ میں دہشتگردی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 92 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی دیر البلا ح ،خان یونس اور رفاہ میں رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری، الشفا ہسپتال اور العمل ہسپتال پر دوبارہ بمباری میں 10 فلسطینی شہید ، 24 شدید زخمی ہوگئے۔

امداد کے منتظر فلسطینیوں پر وحشیانہ گولہ باری اور فائرنگ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 92 فلسطینی شہید اور 123 افراد زخمی ہوئے۔

ادھر فلسطینی صحافیوں کا دیرالبلاح میں شہداء الاقصیٰ اسپتال کے باہر مظاہرہ ،جنگ کی کوریج کے دوران تحفظ کا مطالبہ کیا، غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 103صحافی اور میڈیا ورکرز شہید ہوچکے ہیں۔

خیال رہے اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے نتیجے میں اب تک 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے گئے ہیں اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے جبکہ زخمی 69ہزار سے زائد اور بے گھر کیے گئے فلسطینیوں کی نئی تعداد 23 لاکھ کے قریب ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...