Home تازہ ترین امریکا میں غیر قانونی جوئے اور منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک شکنجے میں آگیا، پاکستانی نژاد ماسٹر مائنڈ گرفتار

امریکا میں غیر قانونی جوئے اور منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک شکنجے میں آگیا، پاکستانی نژاد ماسٹر مائنڈ گرفتار

Share
Share

ہیوسٹن:امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں جوئے اور منی لانڈرنگ کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر ہوسٹن میں 30 سے زائد جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے جو منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔

ان چھاپوں کے دوران 16 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن پر جوئے اور منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی۔

اس کارروائی کے دوران کروڑوں ڈالر نقدی، بینک اکاؤنٹس، قیمتی گاڑیاں، گھڑیاں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کی غیر قانونی دولت، پراپرٹیز اور لگژری آئٹمز برآمد ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کا مرکزی کردار، پاکستانی نژاد 61 سالہ نزار علی تھا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...