Home sticky post 2 آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

Share
Share

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں تقریباً دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا، آئی ایم ایف سے رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا۔وفد کے وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، سٹیٹ بینک حکام کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کیساتھ مذاکرات بھی شیڈول ہیں، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔

Share
Related Articles

امریکا کا میکسیکو کی سرحد پر مزید 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا نے میکسیکو کی سرحد پر مزید 3 ہزار فوجی تعینات...

ملک بھر بارشوں کے نئے سپیل کی انٹری،بالائی علاقوں میں برفباری،موسم سرد

اسلام آباد ملک بھر بارشوں کے نئے سپیل کی انٹری، اسلام آباد،...

رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا

کراچی: رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا۔پہلا چاند...

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس...