Home highlight آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری متوقع

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری متوقع

Share
Share

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے، آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے، پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ مارچ میں طے پا گیا تھا، اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان کو بورڈ کی منظوری سے قرض کی اگلی قسط ملے گی۔
آئی ایم ایف کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کا بھی 1.3 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوگیا، کلائمیٹ فنانسنگ کا نیا معاہدہ 28 ماہ پر محیط ہے، پاکستان کو مجموعی طور پر 2.3 ارب ڈالر ملیں گے، آئی ایم ایف نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...