Home نیوز پاکستان آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

Share
Share

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے نگران حکومت کی طرف سے دیا گیا بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا ہے ۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پلان میں بتایا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ساڑھے چھ ارب روپے سے کم کا اثر پڑےگا۔

آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے چھ ارب روپے کی بجائے پندرہ ارب روپے سے زائد کا اثر پڑے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے پندرہ ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنےکا پلان بھی مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ پلان شیئر کیا جانا ہے جس کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے بجٹ سے آؤٹ نہ ہونےکی آئی ایم ایف کویقین دہانی کرائی گئی ہے، بلوں کو 4 ماہ میں وصول کرنےکے لیے بھی آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوں کی اقساط میں وصولی کے پلان پر آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کی جائے گی۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...