Home Uncategorized واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ سے متعلق اہم اضافہ

واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ سے متعلق اہم اضافہ

Share
Share

کیلیفورنیا: میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کا اضافہ کردیا گیا۔

ستمبر 2023 میں میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بہت جلد واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ سے چیٹ کرنا ممکن ہو جائے گا، اب یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

وٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ سے بات کرنے کے لیے واٹس ایپ میں ایک نیا شارٹ کٹ دیا جا رہا ہے، اگر آپ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کو استعمال کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ فیچر آپ کو دستیاب ہو۔

چیٹ جی پی ٹی جیسا یہ اے آئی چیٹ بوٹ کس حد تک صارفین کے لیے مددگار ہوگا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس چیٹ بوٹ سے مختلف موضوعات پر مستند تفصیلات کا حصول آسان ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ پہلی میسجنگ ایپ نہیں جس میں اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے، اس سے قبل سنیپ چیٹ میں اسی طرح کا فیچر فروری 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...