Home Uncategorized گوگل کی جانب سے میسجز سروس میں اہم تبدیلیاں

گوگل کی جانب سے میسجز سروس میں اہم تبدیلیاں

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے اپنی سروس میسجز میں حال ہی میں تبدیلیاں پیش کی گئیں ہیں لیکن نئی اطلاعات کے مطابق ان تبدیلیوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

اینڈرائیڈ ہیڈلائنز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل میسجز کی ہوم اسکرین پر کیمرے کا نشان شامل کیے جانے پر کام کیا جارہا ہے۔

 

فی الحال گوگل میسجز کا استعمال کرتے ہوئے تصویر بھیجنے کے لیے یا تو صارف کو چیٹ میں جا کر ’ایڈ‘ بٹن سے تصویر شامل کرنی ہوتی ہے یا پھر کیمرا ایپ سے تصویر لے کر چیٹ میں تصویر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔اگرچہ یہ طریقے اتنے مشکل نہیں ہیں لیکن گوگل ان کو مزید آسان بنانے کے متعلق سوچ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گوگل میسجز میں ایک نئی اپ ڈیٹ پیش کی جائے گی جس کے بعد سرچ بٹن کے ساتھ کیمرے کا نشان شامل کر دیا جائے گا، جو کیمرا ایپ سے جڑا ہوگا۔ تصویر لینے کے بعد ایک کانٹیکٹ لسٹ ظاہر ہوگی جس سے ان افراد کا انتخاب کیا جاسکتے جن کو تصویر بھیجنی ہوگی۔

تاہم، یہ فیچر فی الحال تکمیل کے مراحل میں ہے اور صارفین کےلیے اجراء کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گوگل مبینہ طور پر شیئر اسکرین کی تزئینِ نو پر کام کر رہا ہے جس کے بعد اسکرین فُل اسکرین موڈ پر کھل سکے گی اور کانٹیکٹ کے ساتھ مواد باآسانی شیئر کیا جاسکے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...