Home نیوز پاکستان کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے کے کیس میں اہم پیش رفت

کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے کے کیس میں اہم پیش رفت

Share
Share

کراچی : کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ میں خودکش دھماکے کو پاکستان اور چین کے تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دیا گیا ہے۔

کاوٴنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ابتدائی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردی، رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے میں بلوچستان لبریشن آرمی کو ملوث قرار دیا گیا ، دہشت گردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکہ کیا ، نامعلوم دہشت گرد نے اپنی گاڑی کو چائنیز باشندوں کی کانوائے کی گاڑیوں کے قریب لاکر بلاسٹ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکش دھماکہ آوٴٹر ٹرمینل جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے ہوا ، پولیس دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی اور دیکھا کہ پولیس ، رینجرز و دیگر افراد زخمی حالت میں موجود تھے ، دھماکے میں دو چینی باشندے لی جون اور سن ہوازین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں وقار، الیاس ، نعیم ، رانو خان ، عظیم ، طارق ، علی، حمزہ ، صبیح سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے ، خودکش دھماکے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔

سی ٹی ڈی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 15 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں ، واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ قتل، اقدام قتل، حملہ، دھماکہ خیز مواد ، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...