Home Uncategorized یوٹیوب کی شارٹس کے لئے اہم فیچر کی آزمائش،اہم بٹن سے متعلق بھی بڑا فیصلہ

یوٹیوب کی شارٹس کے لئے اہم فیچر کی آزمائش،اہم بٹن سے متعلق بھی بڑا فیصلہ

Share
Share

کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب شارٹس میں نئے ’سیو‘ کے بٹن کی آزمائش کر رہا ہے۔ اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو ایپ میں اپنے پسندیدہ کلپ تک باآسانی واپس پہنچنا ہے۔

سوشل میڈیا ٹوڈے کے مطابق ’سیو‘ بٹن کی شمولیت کے ساتھ ہی کمپنی کی جانب سے شارٹس کے یوزر انٹرفیس سے ناپسند کرنے والا بٹن بھی ہٹایا جانے والا ہے۔

موجودہ یوٹیوب شارٹس پلیئر پر ’لائیک‘ اور ’ڈِس لائیک‘ کے بٹن دائیں ہاتھ پر اوپر کی جانب موجود ہوتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں شروع کی جانے والی آزمائش میں ’سیو‘ بٹن کی جگہ بنانے کے لیے ویڈیو ناپسند کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے بٹن کو ہٹایا جارہا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق ڈِس لائیک بٹن کو اب انٹرفیس کی دائیں طرف اوپر کی جانب تین نقطوں والے مینو میں رکھا جائے گا۔

صارفین کسی کلپ کو ناپسند کرنے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے تین نقطوں والے آپشن کو دبا کر ظاہر ہونے والے مینو سے ان میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...