Home سیاست مولانا فضل الرحمان کی چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات ،سیاسی صورتحال پر گفتگو

مولانا فضل الرحمان کی چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات ،سیاسی صورتحال پر گفتگو

Share
Share

لاہور: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چوہدری شجاعت سے ملاقات کیلیے ظہور الٰہی روڈ لاہور میں اُن کی رہائش گاہ پہنچے۔

مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت سے اُن کی خیریت دریافت کی اور عیادت کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا محمد امجد خان اور جے یو آئی ترجمان اسلم غوری، سید سلمان گیلانی، حافظ نصیر احرار، حافظ غضنفر عزیز طارق بلوچ اور مولانا شمس الحق بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے ہمارے دیرینہ مراسم ہیں، آج ملاقات کا مقصد اُن کی عیادت اور خیریت دریافت کرنا تھا۔

Share
Related Articles

جی ایچ کیو حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد

راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان...

24 نومبر احتجاج،پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر ڈی...

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات، پارٹی وسیاسی امور پر گفتگو

راولپنڈی:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے...

ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان آمد؛ طالبان وزیراعظم سے ملاقات کی

کابل:ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان پہنچ گئے ۔طالبان وزیراعظم...