Home sticky post 5 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، فیصلے کی تاریخ کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق عمران خان کی قانونی ٹیم کا اہم بیان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، فیصلے کی تاریخ کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق عمران خان کی قانونی ٹیم کا اہم بیان

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قانونی ٹیم کے ممبر کا 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کی تاریخ میں ممکنہ تبدیلی پر بیان سامنے آگیا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلے سنانے کی تاریخ تبدیلی ہوئی یا نہیں؟ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو بھی کوئی علم نہیں ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی لیگل کے ممبر خالد یوسف چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے لیے چھ جنوری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے، ہمارے خلاف کیس ہے ابھی تک ہمیں نہیں بتایا گیا کل فیصلے کی تاریخ تبدیل ہو چکی ہے۔

عدالتی عملے سے رابطہ کیا ان کی طرف سے بھی ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ تاریخ تبدیل ہو چکی ہے، سوشل میڈیا پر ہم دیکھ رہے ہیں کہ شاید فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے اور سوشل میڈیا پر یہ بھی چل رہا ہے کہ دس بارہ دن بعد فیصلہ آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ اور لیگل سسٹم پر بہت بڑا سوال ہے کہ جن کے خلاف کیس ہے ان کو ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

Share
Related Articles

شام کے معروف کیفے میں بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے وسطی علاقے میں واقع ایک معروف...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

نیٹو پر امریکا سب سے زیادہ خرچ کرتا ہے مگر فائدہ نہیں ہوتا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو پر...

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...