Home Uncategorized عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Share
Share

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و ماڈل کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

کرن اشفاق اور اُن کے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی اپنی بیٹی کو دُنیا میں خوش آمدید کہنے کے لیے 9 مہینے انتظار کیا ہے۔

کرن اشفاق نے بیٹی کی تاریخ پیدائش اور نام بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں گزشتہ روز 5 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام “خدیجہ علی” رکھا ہے۔

حمزہ علی چوہدری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ننھی پری کی پہلی جھلک بھی دکھائی، تصویر میں کرن اشفاق کی ساس نے اُن کی نومولود بیٹی کو گود میں لیا ہوا تھا۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے کرن اشفاق کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سال 2020 میں اُن کے ہاں بیٹے روہام کی پیدائش ہوئی تھی۔

کرن اشفاق اور عمران اشرف کے درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی اور طلاق کے تقریباََ ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی تھی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...