Home سیاست عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نیب ترامیم کے نتیجے میں عدالت سے ابتدائی ریلیف مل گیا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نیب ترامیم کے نتیجے میں عدالت سے ابتدائی ریلیف مل گیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی نیب ترامیم کے نتیجے میں عدالت سے ابتدائی ریلیف مل گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کاکہنا ہے کہ نیب نوٹسز قانون کے مطابق نہیں، اس لیے کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

توشہ خانہ تحائف کی تحقیقات کے معاملے میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بھیجے گئے نیب نوٹسز کے خلاف بڑا حکم جاری کردیا، جس سے حالیہ نیب ترمیم کے نتیجے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ابتدائی ریلیف مل گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ نیب نوٹسز قانون کے مطابق نہیں، اس لیے کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ نیب قانون کے تمام تقاضے پورے کرکے نیا نوٹس جاری کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 16 مارچ اور 17 فروری کے نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹسز چیلنج کر رکھے تھے ۔

جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے 7 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیم کے مطابق نیب نے نوٹس میں بتانا ہے کہ بطور ملزم طلبی ہے یا کسی اور حیثیت میں۔

عدالت نے کہا کہ اگر کوئی ملزم ہے تو اس کو الزامات بتانے ہیں تاکہ وہ اپنا دفاع پیش کر سکے۔ نیب کی اس ترمیم سے معلوم ہوتا ہے کہ آرٹیکل 10-اے فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے یہ کی گئی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نوٹس بھیجتے وقت نیب ترمیم کے سیکشن 19 ای پر مکمل عمل نہیں ہوا۔ نیب کال اپ نوٹسز میں نہیں بتایا گیا بطور ملزم بلایا جارہا ہے یا کسی اور حیثیت میں۔ نیب کال اپ نوٹسز عدالتی فیصلوں کے طے کردہ قواعد سے بھی مطابقت نہیں رکھتے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات مکافات عمل ہے،مریم نواز

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ...

بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ، ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہے کہ بانی پی...

بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے، بیرسٹر سیف

پشاور:زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر...

راولپنڈی میں 81 لاکھ روپے چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، بیٹی اور دوست ملوث نکلے

راولپنڈی:راولپنڈی کے تھانہ سٹی کی حدود میں گھر سے 80 لاکھ روپے...