Home Uncategorized خوبرو اداکارہ مدیحہ امام نے خاموشی سے شادی کرکے سب کو حیران کر دیا

خوبرو اداکارہ مدیحہ امام نے خاموشی سے شادی کرکے سب کو حیران کر دیا

Share
Share

دبئی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مدیحہ امام نے حال ہی میں خاموشی سے دبئی میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں تفصیلات سامنے آگئیں۔

تاہم اداکارہ کے شوہر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ موجی بسر نیپالی ہیں یا بھارتی؟اس ضمن میں مدیحہ امام کے شوہر سے متعلق اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ان کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں۔

موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017 میں اپنے بالی وڈ کیریئر مقبول فلمز دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔موجی بسر دبئی میں مقیم ہیں اداکارہ مدیحہ امام اور ان کا نکاح سادگی سے دبئی میں ہی ہوا ہے۔

خیال رہے کہ مدیحہ امام نے 2017 میں بالی ووڈ کی فلم ’ڈیئر مایا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اس فلم میں ان کے ساتھ منیشا کویرالا نے ماں کا کردار ادا کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...