Home سیاست عمران خان،بشریٰ بی بی نکاح ،کیس، عون چوہدری کی بطور گواہ طلبی کی درخواست منظور

عمران خان،بشریٰ بی بی نکاح ،کیس، عون چوہدری کی بطور گواہ طلبی کی درخواست منظور

Share
Share

اسلام آباد: مقامی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح سے متعلق کیس میں عون چوہدری کی بطور گواہ طلبی کی درخواست منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کے خلاف کیس میں عون چوہدری کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید پہلے ہی اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں جبکہ عدت کے دوران نکاح کے اس کیس میں عون چوہدری بطور گواہ پیش ہوں گے۔

کیس کی گزشتہ سماعت پر وکیل راجا رضوان عباسی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عون چوہدری بہت اہم گواہ ہے، عدالت بیان قلمبند کرنے کے لیے طلب کرے، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو آج سنا دیا گیا۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور ایاز صادق کا رابطہ، عمران خان سے 2 روز میں ملاقات کا امکان

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کی بدولت پی ٹی...

بانی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر

لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 9...

امریکی ڈاکٹرز نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا

نیویارک:حال ہی میں امریکا میں ہزاروں ڈاکٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب...

وزیراعظم کا فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم تیارکرنے والی ٹیم کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی...