Home سیاست انسداد دہشت گردی عدالت میں عدم پیشی پر عمران خان کی ضمانت میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت میں عدم پیشی پر عمران خان کی ضمانت میں توسیع

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے ضمانت میں توسیع دے دی۔

زمان پارک میں جلاوٴ گھیراوٴ اور پولیس پر تشدد کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر رہنماوٴں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جہاں عدالت نے فرخ حبیب، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ اس سلسلے میں وکلا نے ان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کردی، جس میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے 9مقدمات میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے۔ عدالت عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
عدالت نے عمران خان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 16مئی تک توسیع کردی۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا حصہ ہیں۔ فواد چوہدری پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم میں شامل ہیں۔

عدالت نے فواد چوہدری کی بھی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے فواد چوہدری ، فرخ حبیب ، حماد اظہر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 16مئی تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...