Home sticky post اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ نہ پہنچا

اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ نہ پہنچا

Share
Share

راولپنڈی: راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج کے معاملے پر جیل میں علاج کا ریکارڈ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دیا گیا جب کہ اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم کا چیک کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وائٹل سائنز بلڈ پریشر، نبض، ٹمپریچر اور شوگر کا مکمل چارٹ بھی ارسال کیا گیا۔

بانی کی آنکھوں سے متعلق صورتحال کی رپورٹ، کنسلٹنس رپورٹس اور میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی گئیں۔

قبل راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچی، ایمبولینس میں مختلف ادویات،میڈیکل ایکوپمنٹ لایا گیا، ایمبولینس گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر بجھوائی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایمبولینس میں آنکھوں کے معائنہ کے طبی آلات میں موجود تھے، عمران خان صاحب کے طبی معائنے کے لئے اسلام آباد کے بہترین اسپتالوں کے بہترین ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی کی قیادت کی نمائندگی کے لیے جیل میں ڈھائی بجے سے منتظر رہی۔

ٹیم میں ڈاکٹر امجد، ڈاکٹر ندیم قریشی، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر رفیق شامل تھے۔

بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی، ٹیکنیشن بھی 5رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ تھے، ڈاکٹر اپنی رپورٹ مکمل کرکےحکومت کے حوالے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے تقریبا ایک گھنٹہ تک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔

حکومت کی دعوت اور کافی انتظار کے باوجود تحریک انصاف کا کوئی بھی رہنما عمران خان صاحب کے چیک اپ میں شرکت کے لیے جیل نہیں پہنچا، کوئی بھی رہنما اسپتال نہیں پہنچا تو ڈاکٹرز نے چیک اپ شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کب کس ڈاکٹر نے بانی کا معائنہ کیا اس کی تفصیلات بھی شامل ہیں، آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ بانی پی ٹی آئی کے وائٹل سائنز اور طبی معائنہ کرتے ہیں جبکہ روزانہ طبی معائنہ اور وائٹل سائنز کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...