Home Uncategorized امریکا میں ٹرینک نامی نشہ لوگوں کو زندہ مجسموں میں بدلنے لگا

امریکا میں ٹرینک نامی نشہ لوگوں کو زندہ مجسموں میں بدلنے لگا

Share
Share

سنسناٹی: امریکہ بھر میں ٹرینک نامی نشے کا اندھا دھند استعمال ہونے لگا، استعمال کے بعد یہ لوگوں کو زومبی نما مخلوق میں بدل دیتا ہے۔

لوگ سر جھکا کر کھڑے رہتے ہیں اور اطراف سے بیگانہ ہو جاتے ہیں، یہی وجہ ہے زائلیزن عرف ٹرینک کو زومبی نشہ بھی کہا جا رہا ہے۔

خوفناک بات یہ ہے کہ Xylazine نامی دوا جانوروں کو سلانے کیلئے استعمال ہوتی ہیں، یعنی یہ جانوروں کا انیستھیسیا ہے جو آپریشن یا علاج سے قبل انہیں دیا جاتا ہے۔

اب یہ دوا انسان بطور نشہ استعمال کر رہے ہیں اور طویل عرصے تک اثر برقرار رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے طویل اثرات کی وجہ سے یہ بڑے پیمانے پر بطور نشہ استعمال ہو رہی ہے۔

استعمال کے بعد کچھ لوگ گھنٹوں تک ایک ہی جگہ کھڑے رہتے ہیں یا پھر وہ جھکے رہتے ہیں اور دھیرے دھیرے ہلتے رہتے ہیں، یہ دوا مرکزی اعصابی نظام کو شدید متاثر کرتی ہے۔

زائلیزِن دماغ میں ایڈرینرجک ریسپٹرز کو نشانہ بناتی ہے جہاں سے ڈوپامائین اور دیگر اہم نیوروٹرانسمیٹر خارج ہوتے ہیں، اسے رگوں میں ٹیکے کے ساتھ لگایا جاتا ہے لیکن کھایا اور سونگھا بھی جاتا ہے۔

اس میں دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوجاتی ہے، سانس بے ہنگم ہو جاتی ہے اور ہمہ وقت تھکاوٹ رہتی ہے، امریکہ میں لاس اینجلس، نیویارک اور سان فرانسسکو میں اس کے سب سے زیادہ رسیا افراد موجود ہیں۔

خیال رہے کہ جانوروں کو بھی اس کی صرف 20 ملی گرام تا 100 ملی گرام فی ملی لیٹر دوا ہی دی جاتی ہے، یہ نشہ جسم کی جلد کو جلانے اور سڑانے کی خاصیت بھی رکھتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...