Home Uncategorized امریکا میں سمندری جہاز کے ٹکرانے سے پل گرنےکا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں مل گئیں

امریکا میں سمندری جہاز کے ٹکرانے سے پل گرنےکا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں مل گئیں

Share
Share

بالٹی مور: امریکی ریاست بالٹی مور میں سمندری جہاز کے ٹکرانے سے گرنے والے پل کے واقعے کے دو روز بعد سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر کی تلاش کا کام روک دیا گیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بالٹی مور میں پل پر کام کرنے والے مزدور حادثے میں ڈوب گئے تھے ان میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئیں، جن کی شناخت 35 سالہ الجیندرو ہرنانڈیز فوئینٹیس اور 26 سالہ ڈوریان رونیل کیبریرا کے نام سے ہوئی۔

الجیندرو ہرنانڈیز فوئینٹیس کا تعلق میکسیکو اور ڈوریان رونیل کیبریرا کا تعلق گوئٹے مالا سے تھا جبکہ لاپتا مزدوروں میں سے دو کی شناخت ایل سلواڈور سے تعلق رکھنے والے میگوئیل لونا اور ہنڈراس کے شہری مائینور سوئیزو سینڈوال کے طور پر ہوئی ہے۔

میکسیکو کی وزارت خارجہ نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس کے دو شہری بھی سمندر میں ڈوب گئے ہیں جنہیں مردہ تصور کرلیا گیا ہے، ان میں سے ایک فوئینٹیس ہیں جبکہ دوسرے کو سمندر سے زندہ بچالیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ سمندر میں پانی کا بہاؤ اور ملبے کی وجہ سے غوطہ خور دیگر افراد کی تلاش جاری نہ رکھ پائے، جس کی وجہ سے 4 مزید لاپتا افراد کی تلاش کا کام روک دیا گیا۔

حکام اب سمندر سے آہنی پل کا ملبہ ہٹانے پر توجہ مرکوز کریں گے تا کہ غوطہ خور دوبارہ پانی میں داخل ہوسکیں۔

انتظامیہ کی جانب سے شپنگ لین کھولنے اور نئے پل کی تعمیر کے لیے نئی حکمت عملی بنائی جائے گی لیکن ٹائم فریم اور اس کی لاگت کے حوالے سے تاحال تعین نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو بالٹی مور میں دریائے پاٹاپسکو پر بنے ایک پُل سے کنٹینر سے لدا بحری جہاز ٹکرا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پل پر کام کرنے والے 8 مزدور حادثے کے وقت موجود تھے تاہم ان میں سے دو کو بچالیا گیا تھا جبکہ دیگر کو مردہ تصور کیا گیا تھا اور تلاش شروع کردی گئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...