Home نیوز پاکستان آزاد کشمیر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ،نالوں میں طغیانی نے تباہی مچا دی

آزاد کشمیر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ،نالوں میں طغیانی نے تباہی مچا دی

Share
Share

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ، نالوں میں طغیانی نے تباہی مچا دی۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق مظفرآباد میں شدید برفباری سے وادی لیپا ، بالائی نیلم ، کھائی گلہ ، سدھن گلی کی شاہراہیں بند ہو گئیں ، نالوں میں طغیانی سے بھمبر نالہ میں گاڑی بہہ گئی جبکہ جہلم ویلی میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک گھر مکمل ، تین کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سدھنوتی میں شدید بارشوں کے باعث 5 گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں، دو ماہ میں 4 افراد جاں بحق ، 1 خاتون زخمی ہوئی ہے ، شدید بارشوں ، برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے مجموعی 8 گھر مکمل 48 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے شیلٹر ہاؤس ، تین دکانیں اور 4 مویشی باڑے بھی تباہ ہوئے ہیں، برفباری سے سراں سے پیر چناسی ،وادی لیپا، وادی نیلم کے مختلف علاقوں کی شاہراہیں بند ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شاردہ سے کیل ، گریز ویلی، جہلم ویلی سے باغ جانے والی شاہراہیں سدھن گلی سے بند ہیں، بارش اور برفباری کے دوران شہری اور سیاحوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ بالائی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...