Home Uncategorized مصر میں نوبیاہتا دلہن مرد نکل آئی ،شوہر مقدمہ درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

مصر میں نوبیاہتا دلہن مرد نکل آئی ،شوہر مقدمہ درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

Share
Share

قاہرہ: مصر میں نوبیاہتا دلہا نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کی بیوی عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کی شمالی کمشنری کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ سسرال والوں نے اس کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ دو سال منگنی رہی لیکن کبھی اندازہ نہیں ہوا البتہ شادی کے بعد پتا چلا کہ بیوی کوئی عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔

نوبیاہتا دلہا نے بتایا کہ میں اپنی بیوی کو ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر گیا جس نے تصدیق کی کہ میری بیوی زنانہ اور مردانہ دونوں خصوصیات کی حامل ہے۔
مصری شخص نے اس پر سسرال والوں سے رابطہ کیا اور طلاق دینے کی بات کی جس پر سسرال والے جھگڑ پڑے اور معاملہ پولیس تک جا پہنچا۔

سسرال والوں کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پیدائش کے بعد سے 9 سال تک ایک لڑکے کے طور پر زندگی بسر کرتی رہی تھی لیکن پھر اس میں زنانہ خصوصیات ابھر آئیں۔

سسرال والوں کا اصرار تھا کہ یہ کوئی بڑا معاملہ نہیں، ایک معمولی سے آپریشن سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔ تاہم شوہر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے علاج سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔

ادھر بیوی نے الزام عائد کیا کہ میرا شوہر جھوٹ بول کر میرے گھر والوں سے پیسے اینٹھنا چاہتا ہے۔ بیوی کا مزید کہنا تھا کہ وہ 9 برس کی تھی جب آپریشن کروایا تھا اور اب وہ مکمل طور پر ایک عورت ہے اور اپنا طبی معائنہ بھی کروانے کو تیار ہے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...